www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

421028
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے کھا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لئے عراقی فوج ھی کافی ہے-
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے ایک بیان میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے الخضراء علاقے میں، سیکڑوں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر مبنی بعض ذرائع ابلاغ کی خبر کی تردید کرتے ھوئے کھا ہے کہ عراقی فوج اکیلے ھی بغداد اور دیگر صوبوں میں امن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے داعش دھشت گرد گروہ کو کچلنے کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نھیں ہے-
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان کے بیان میں مزید کھا گیا ہے کہ عراق میں موجود دوسو امریکی میرین فوجی ، کہ جس کا ذکر امریکی سفارت خانے نے بھی کیا ہے، صرف سمندری علاقے میں عراق اور امریکہ کی مشترکہ مشقیں انجام دینے اور عراقی بحریہ کو تقویت پھنچانے کی غرض سے ہیں- اسی سلسلے میں عراق کی رضاکار فورس کی کمان نے بھی ایک بیان میں عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے اسے داعش دھشت گرد گروہ کو نجات دلانے کا ایک بھانہ قرار دیا ہے-
عراق کی تحریک عصائب اھل الحق، بدر تنظیم اور حزب اللہ عراق نے بھی علیحدہ علیحدہ بیان میں، عراق میں دوبارہ قدم جمانے کے لئے امریکہ کی بھانہ تراشیوں کی مذمت کی ہے اور کھا ہے کہ اگر امریکہ عراق میں لوٹ آتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک بار پھر اس ملک پر قبضہ کرنے یے درپے ہے اور ھم غاصب سمجھ کر، اس سے مقابلہ کریں گے-
واضح رھے کہ امریکی فوج نے گذشتہ روز عراق میں امریکی میرین فوجیوں کے ایک گروپ کی موجود گی کی خبر دیتے ھوئے کھا تھا کہ ان فوجیوں کا مشن داعش مخالف امریکی قیادت والے اتحاد کی حمایت کرنا ہے-

Add comment


Security code
Refresh