www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

479982
سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں مزید گیارہ یمنی شھری شھید ھو گئے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے جوف کے علاقے متون کے ایک بازار میں واقع داھوق نامی وکیشنل انسٹی ٹیوٹ پر بمباری کی۔ اس حملے میں کم سے کم سات یمنی شھری شھید ھو گئے۔
خبروں میں کھا گیا ہے کہ چار دیگر یمنی شھری اس وقت شھید ھو گئے جب سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اسی علاقے میں مائع گیس اور غذائی اشیاء لے جانے والے دو ٹرکوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ھوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
جارح سعودی فوجیوں نے جنوبی صوبے تعز کے شھر وازعیہ کے علاقے الغیل پر بھی بمباری کی۔
سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے الحفا اور بنی حشیش میں رھائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ھونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نھیں ھوئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh