www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

475014
لندن میں ایک ساتھ متعدد دھشت گردانہ حملوں کے خدشے کے باعث پولیس اور سیکورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رھنے کے احکامات دے دیئے گئے۔
فارس نیوز ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیر کو پولیس اور سیکورٹی اھلکاروں کو ھائی الرٹ کر دیا گیا۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے سیکورٹی اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ لندن میں ایک ساتھ دس دھشت گردانہ حملے ھو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی جرائم سے متعلق نیشنل ایجنسی کو پتہ چلا ہے کہ شام سے غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحے برطانیہ پھنچائے گئے ہیں جن سے نومبر دو ھزار پندرہ کے حملوں جیسے دھشت گردانہ حملے کئے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کے ایک رکن نے، جس کا نام نھیں بتایا گیا ہے، کھا ہے کہ برطانیہ کے سیکورٹی اداروں کو ایک ساتھ تین دھشت گردانہ حملوں کے امکان کی بابت پھلے ھی الرٹ کیا جا چکا تھا لیکن اب ملنے والی اطلاعات اور پیرس کے واقعات کو نظر میں رکھتے ھوئے برطانوی سیکورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رھنے کے احکامات دے دیئے گئے۔

Add comment


Security code
Refresh