www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

430731
پاکستان اور ھندوستان کے درمیان جامع مذاکرات کے آغاز کے وقت کا تعین دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان واشنگٹن میں ھونے والی ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
نیوز ایجنسی ارنا نے پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اٹھائیس مارچ کو ایٹمی سیکورٹی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جائیں گے جس میں ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ھوں گے۔
توقع کی جا رھی ہے کہ اس کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور ھندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ھو گی تاھم سرکاری سطح پر ایسی کسی ملاقات کا باضابطہ طور پر اعلان نھیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں کھا گیا ہے کہ پاکستان اور ھندوستان کے درمیان جامع امن مذاکرات کے روڈ میپ کی تیاری کی غرض سے دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان ملاقات کا شیڈول، واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد طے کئے جانے کی توقع ہے۔
حکومت ھندوستان نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کے ازسرنو آغاز کو دو ماہ قبل پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ھونے والے دھشت گردانہ حملے کی ٹھوس تحقیقات کے ساتھ مشروط کر دیا تھا جس کے بعد حکومت پاکستان نے ھندوستان کو پٹھان کوٹ کے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کا یقین دلاتے ھوئے اپنی تحقیقاتی ٹیم کو بھی ھندوستان روانہ کیا تھا۔
ادھر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیپال میں ھونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر ھندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی تھی جس میں خارجہ سیکریٹریوں کی سطح کے مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh