www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

467507
شمالی کوریا نے کھلے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے مزید پانچ میزائل فائر کئے ہیں۔
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ھوئے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل تجربوں کے بعد پیر کے روز مشرقی ساحلی علاقے میں کم فاصلے تک مار کرنے والے مزید پانچ میزائل فائر کئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی یون ھاپ کے مطابق فائر کئے گئے میزائل بحیرہ جاپان میں کھلے سمندر میں گرے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ھوئے کھا ہے کہ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق شام تین بج کر بیس منٹ پر فائر کئے گئے جو دو سو کلو میٹر کے فاصلے پر بحیرہ جاپان میں گرے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پر رواں ماہ کے آغاز میں سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔

Add comment


Security code
Refresh