www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

439380
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کھا ہے کہ لبنان کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو بھاری تاوان ادا کرنے پڑے گا۔
الیمیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصرا للہ نے پیر کی رات علاقے کی تازہ ترین صورتحال خاص طور پر لبنان کے خلاف صھیونی حکومت کی دھمکیوں اور خطرات کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ اسرائیل امریکہ کی اجازت کے بغیر ن‍ئی جنگ شروع نھیں کرےگا لیکن حماقت اور جنگ افروزی کی صور ت میں اسرائیل کو بھاری تاوان ادا کرنے پڑے گا -
سید حسن نصراللہ نے کھا کہ حزب اللہ مسلسل اپنی توانائیوں میں اضافہ کر رھی ہے اور اپنا اور اپنے ملک کے دفاع کے لئے یہ اس کا حق ہے-
سید حسن نصرا للہ نے کھا کہ اسرائیل روز و شب لبنان کی فضائی، بری اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس طرح کے اقدامات کے معنی یہ ہیں کہ اسرائیل خود کو مستقبل میں لبنان کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ کر رھا ہے-
انھوں نے کھا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے کی صورت میں ھمیں حق حاصل ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ھر علاقے خاص طور پر اس غاصب حکومت کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائیں-
سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ شام ، ایران اور روس کا موقف، شام کے تعلق سے ایک ھی ہے کھا کہ شام میں روس کے داخل ھونے کا فیصلہ کوئی اچانک نھیں تھا بلکہ کئی مھینوں تک ایران، روس اور شام کے درمیان اعلی سطح پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور ھمیں اس بات کی اطلاع تھی-
انھوں نے کھا حالیہ مھینوں کے دوران ھمیں شام میں تکفیریوں کے خلاف اھم کامیابیاں حاصل ھوئی ہیں اور اس مسئلے سے سعودی عرب جیسے دھشت گردوں کے حامی چراغ پا ھوگئے ہیں-
حزب اللہ کے سربراہ نے کھا کہ حزب اللہ کو دھشت گرد گروہ قرار دینے کا خلیج فارس تعاون کونسل کا فیصلہ، سعودی عرب کا فیصلہ ہے اور اس کونسل کے دیگر ممالک اس فیصلے کے مخالف ہیں - انھوں نے کھا کہ در حقیقت یہ آل سعود حکومت ہے جو ھمیں دھشت گرد سمجھتی ہے سعودی عوام نھیں -
حسن نصراللہ نے کھا کہ سعودی عرب حزب اللہ کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن حزب اللہ کو عرب اور اسلامی ملکوں میں بھت زیادہ احترام حاصل ہے-
انھوں نے کھا کہ شام کے بحران کے حل کے بارے میں بیرونی ممالک اپنے نظریات مسلط نہ کریں بلکہ شام کے عوام کو ھی اپنی تقدیر کے فیصلے کا حق دینا چاھئے-
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کھا کہ پھلے نمبر پر سعودی عرب ہے جو نھیں چاھتا کہ شام میں سیاسی راہ حل نتیجہ خیز ثابت ھوسکے اور پھر دوسرے نمبر پر ترکی ہے-

Add comment


Security code
Refresh