www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

498999
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے صھیونیوں کو یقین دلایا ہے کہ امریکی حکومت باز کی طرح ایران پر نظر رکھے ھوئے ہے۔
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے صھیونی لابی ایپک کے سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر میں کھا ہے کہ امریکہ ایران کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ھوئے ہے۔
ایپک نامی امریکہ کی معروف صھیونی لابی کے سالانہ اجلاس میں شریک اٹھارہ ھزار صھیونیوں کے اجتماع سے خطاب میں امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے کھا کہ واشنگٹن کی نگاھیں باز کی طرح ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر لگی ھوئی ہیں۔
انھوں نے ایک بار پھر امریکیوں کے اس دعوے کی تکرار کی کہ جامع ایٹمی معاھدے کے ذریعے ایران کو ایٹمی اسلحے تک دسترسی سے کافی دور کر دیا گیا۔
امریکہ کے نائب صدر نے اسی طرح ایران کے میزائل پروگرام اور بیلسٹیک میزائلوں کے تجربات کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ ایران کے خلاف بعض پابندیاں اب بھی باقی ہیں۔
امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے صھیونی لابی ایپک کے سالانہ اجلاس میں امریکہ کی جانب سے صھیونی حکومت کی فوجی امداد کے بارے میں کھا کہ موجودہ حکومت تل ابیب کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی امدادی پیکج دے گی۔
انھوں نے کھا کہ واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی فوجی امداد مستقبل میں بھی جاری رھے گی۔ جو بائیڈن نے اپنی اس تقریر میں کھا کہ اسرائیل کو امریکہ سے ھر وہ چیز ملے گی کہ جس کی اس کو ضرورت ھو گی۔

Add comment


Security code
Refresh