www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

477795
یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے مکمل جنگ بندی کے مقصد سے، اعتماد کی بحالی کے اقدامات شروع کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مفاھمت کی خبر دی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی حکام کے ساتھ اس گروہ کے حکام کی ھونے والی بات چیت کی تصدیق کرتے ھوئے کھا ہے کہ مکمل جنگ بندی کے مقصد سے اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے آغاز کے لئے، فریقین کے درمیان مفاھمت انجام پائی ہے-
عبدالسلام نے مزید کھا کہ مذاکرات کے پھلے دن ،اعتماد کی بحالی کے پھلے قدم کے طور پر فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ انجام پایا کہ جس کے دوران ایک سعودی قیدی کے بدلے میں سات یمنی قیدی آزاد کئے گئے- اس کے علاوہ قیدیوں اور لاپتہ افراد کی فھرست کا بھی تبادلہ ھوا-
انصاراللہ کے ترجمان نے مزید کھا کہ جنگ کے محاذوں پر دونوں فریق کی جانب سے مارے جانے والے اب تک تقریبا ستّر افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور باقی لاشوں کو نکالے جانے کی کوشش جاری ہے- در ایں اثنا کویت کے ایک سرکاری عھدیدار نے کھا ہے کہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کا انعقاد، ممکن ہے اس مھینے کے اواخر میں کویت میں ھو-
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کھا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے ایک معاھدے پر اتفاق کیا ہے-
واضح رھے کہ یمن پر گذشتہ ایک برس سے سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ھوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ھزاروں افراد شھید اور زخمی ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh