www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

506528

انڈونیشیا کی فوج نے ایک فوجی ھیلی کاپٹر کے گرکر تباہ ھونے کے نتیجے میں تیرہ افراد کے ھلاک ھونے کی خبر دی ہے -

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسطی انڈونیشیا میں فوجی ھیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر کر تباہ ھوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تیرہ افراد ھلاک ھوگئے-

اس رپورٹ کے مطابق مقامی فوجی ترجمان کا کھنا تھا کہ "ھیلی کاپٹر پر تیرہ فوجی افسران سوار تھے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق تمام فوجی ھلاک ھوگئے ہیں تاھم ان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررھے ہیں"۔

خیال رھے کہ مذکورہ ھیلی کاپٹر انڈونیشیا کے وسطی علاقے سولاویسی کے ضلع پوسو کے ایک گاؤں میں گر کر تباہ ھوا، جھاں ایک عسکریت پسند گروپ حکومت کے خلاف گوریلا کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Add comment


Security code
Refresh