www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

506251
اسلامی جمھوریہ ایران اور افغانستان کے سربراھان مملکت نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے-
صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی شام کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں افغانستان کی حکومت اور عوام کو نوروز کی مبارکباد پیش کی اور مختلف شعبوں میں تھران اور کابل کےدرمیان، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا-
صدر افغانستان نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں نئے ھجری شمسی سال تیرہ سو پچانوے کے آغاز اور عید نوروز کی ، ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی-
اشرف غنی نے اس گفتگو میں علاقے میں ایران کے کردار اور اھمیت پر تاکید کرتے ھوئے، دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں توسیع پر تاکید کی -

Add comment


Security code
Refresh