www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

512109
عراق کے صوبے الانبار میں دو اور علاقے داعش دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد ھوگئے-
اسکائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے اسٹریٹیجک شھروں حدیثہ اور کبیسہ کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے-
کھا جا رھا ہے کہ عراقی فوج نے، داعش کے متعدد افراد کا، جو کبیسہ کے بعض علاقوں میں چھپے ھوئے تھے، محاصرہ کرلیا ہے-
حدیثہ اور کبیسہ علاقے صوبہ الانبار کے مغرب میں شھر ھیت کے نزدیک واقع ہیں اور ان علاقوں پر اکتوبر دوھزار چودہ سے داعش دھشت گردوں کا قبضہ ہے-
شھر ھیت کے اطراف میں داعش کی بربریت اس بات کا باعث بنی کہ تقریبا پینتیس ھزار عراقی اس علاقے سے فرار کرگئے- جون دوھزار چودہ سے اب تک عراق میں داعش دھشت گرد گروہ کی موجودگی، تیس لاکھ سے زائد عوام کے بے گھر ھونے کا سبب بنی ہے-

Add comment


Security code
Refresh