www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

500156
امریکی صدر باراک اوباما کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورے پر ھوانا پھنچ گئے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا 88 سال بعد کیوبا کا پھلا دورہ ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما اپنے اس دورے میں کیوبا کے اپنے ھم منصب راؤل کاسٹرو سے ملاقات کریں گے- صدر اوباما اپنی فیملی کے ھمراہ ھوانا پھنچے تو ایئر پورٹ پر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے ان کا استقبال کیا ۔
صدر اوباما ھوانا میں براہ راست عوام سے خطاب بھی کریں گے جسے کیوبا کی حکومت کے مطابق پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔
سنہ 1928 کے بعد کسی امریکی صدر کا کیوبا کا یہ پھلا دورہ ہے۔ کیوبا اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت منقطع ھو گئے تھے جب 1959ء میں فیڈل کاسٹرو اور شی گوویرا کی سربراھی میں انقلابی فورس نے امریکہ نواز حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا ،جس کے بعد سے واشنگٹن اور ھوانا کے سفارتی تعلقات منقطع ھوگئے تھے۔
لیکن جنوبی افریقہ کے آنجھانی رھنما نلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں پھلی بار اوباما اور راؤل کاسٹرو نے ملاقات کی اور اس کے بعد سے کیوبا کا پرچم چوّن سال کے بعد ، واشنگٹن میں اس ملک کے سفارتخانے پر لھرانے لگا-

Add comment


Security code
Refresh