www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

596910
غرب اردن میں صھیونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم پچاس فلسطینی زخمی ھو گئے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق اتوار کو غرب اردن کے علاقے دوما میں صھیونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم پچاس فلسطینی زخمی ھوگئے۔ اس کے علاوہ بھت سے فلسطینی صھیونی فوجیوں کی جانب سے داغے جانے والے آنسو گیس کے گولوں سے بھی متاثر اور دم گھٹنے کا شکار ھوئے ہیں۔
صھیونی فوجیوں نے دوما کے ایک کالج کے اندر بھی فائرنگ اور شیلنگ کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ھوا جب انتھا پسند صھیونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی کے گھر کو آگ لگا کر ایک شیر خوار بچے سمیت تین افراد کو زندہ جلا کر شھید کئے جانے کے وحشیانہ اقدام کے واحد عینی شاھد ابراھیم دوابشہ کے گھر میں آگ لگا دی ۔
اس واقعے کے بعد فلسطینی عوام نے صھیونی حکومت کے خلاف مظاھرہ شروع کر دیا جس کو کچلنے کے لئے صھیونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
فلسطینی انتظامیہ کے ایک عھدیدار غسان دغلس نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح صھیونی آباد کاروں نے ایک اٹھارہ مھینے کے بچے سمیت تین فلسطینیوں کو زندہ جلا کر شھید کرنے کے وحشیانہ واقعے کے واحد عینی شاھد ابراھیم دوابشہ کے گھر پر اس وقت پٹرول بموں سے حملہ کیا جب وہ اور ان کے گھر والے سو رھے تھے۔
یاد رھے کہ صھیونی آبادکاروں نے اکتیس جولائی دو ھزار پندرہ کو شھر نابلس کے نزدیک واقع علاقے دوما میں ایک فلسطینی کے گھر کو پٹرول بموں سے حملہ کر کے ایک اٹھارہ مھینے کے بچے اور اس کے ماں باپ کو زندہ جلا کر شھید کر دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh