www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

589175
اسلامی جمھوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے صھیونی حکومت مخالف، فلسطینی انتفاضہ جاری رھنے پر تاکید کی ہے-
ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے اتوار کو، شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطین کے مزاحمتی گروھوں کے نمائندوں سے ملاقات میں صھیونی حکومت مخالف فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت جاری رھنے پر تاکید کی ۔
انھوں نے فلسطین میں جاری انتفاضہ کو ھمہ جانبہ تقویت پھنچائے جانے اور اس کی ھمہ جانبہ حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا-
ڈاکٹر کمال خرازی نے صھیونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے سازباز مذاکرات کے تعلق سے اسلامی جمھوریہ ایران کی مخالفت کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ عرب ممالک، کہ جنھوں نےساز باز کا راستہ اختیار کیا ہے اور اس غاصب حکومت سے قریب ھوئے ہیں، حقیقت میں غاصبوں کے چنگل سے اپنے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لئے فلسطینی عوام کے قیام اور امنگوں کے ساتھ خیانت کی ہے-
فلسطینی گروھوں کے نمائندوں نے بھی ڈاکٹر کمال خرازی کے ساتھ ملاقات میں نئے ھجری شمسی سال اور عید نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور ایک بار پھر رھبر انقلاب اسلامی، ایران کی حکومت اورعوام کی جانب سے فلسطین اور دنیا کی ستمدیدہ قوموں کی، بے دریغ حمایت کئے جانے کی قدردانی کی-
فلسطینی گروھوں کے نمائندوں نے اسی طرح اس ملاقات میں صھیونی حکومت کی جارحیتوں اور غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی مزاحمت اور انتفاضہ جاری رھنے پر تاکید کی-

Add comment


Security code
Refresh