www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

598867
لندن میں ہزاروں برطانوی شھریوں نے پناہ گزینوں کی حمایت اور نسل پرستی کے خلاف ایک ریلی میں شرکت کی۔
لندن میں نکالی گئی اس ریلی میں کم سے کم پندرہ ھزار لوگوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ کی کچھ سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں۔
مظاھرے کے شرکاء ایسے پلے کارڈ اٹھائے ھوئے تھے جن پر لکھا ھوا تھا اسلامو فوبیا کی ھم مذمت کرتے ہیں، پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جنگ سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں۔
مظاھرے کا اھتمام لیبر پارٹی اور جنگ مخالف گروھوں نے کیا تھا۔ مظاھرے کے شرکاء نعرے لگا رھے تھے کہ پناہ گزینوں کے لئے سرحدیں کھولی جائیں اور ان کو برطانیہ میں جگہ دی جائے۔
اس مظاھرے میں ریسپیکٹ پارٹی کے سابق سربراہ جارج گلیوے اور ڈیانا ابوٹ جیسی سیاسی شخصیتوں نے بھی حصہ لیا اور تقریریں کیں۔ اس ریلی کے موقع پر لندن میں ھی نسل پرستوں کے ایک گروپ اور تارکین وطن کی مخالفت کرنے والے کچھ افراد نے برطانیہ میں تارکین وطن کے داخلے کی مخالفت کی۔
لندن میں تارکین وطن کی حمایت میں ریلی کے ساتھ ھی برطانیہ اور یورپ کے دیگر شھروں میں بھی تارکین وطن یا پناہ گزینوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

Add comment


Security code
Refresh