www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

589414
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستے نے، باوجودیکہ دھشت گردوں کو سعودی اتحاد کی فضائیہ کا تعاون حاصل تھا، صوبے تعز کے الضباب علاقے میں حملہ کرکے اسّی دھشت گردوں کو ھلاک کردیا ،جس میں القاعدہ کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں-
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کھا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے ایک کامیاب اور بے مثال کارروائی کرتے ھوئے الضباب کے علاقے میں اسّی سعودی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ھلاک ھونے والوں میں ایجنٹوں کا ایک فوجی کمانڈر "محمد عبداللہ العونی" بھی شامل ہے-
اسی طرح القاعدہ کے دو سرغنے، "یحیی مبھیط" اور "ابوعبیدہ الحدی" بھی اس کارروائی میں مارے گئے جبکہ دسیوں ایجنٹ زخمی ھوگئے اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تباہ ھوگئے-
اس ذریعے نے اپنا نام ظاھر نہ کرنے کی درخواست کرتے ھوئے یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ اس کارروائی میں ھلاک ھونے والے بھت سے افراد یمن کی فوج اور عوامی دستوں کو مطلوب تھے-
اس نے کھا کہ یمن کی فوج اور عوامی دستے، سعودی عرب کے جارح عناصر کے سرغنوں اور غاصبوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے میں پرعزم ہیں اور یمن سے دھشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنے تک ان کی یہ کارروائیاں جاری رھیں گی-

Add comment


Security code
Refresh