www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

595062
آسٹریلیا کے شھریوں نے تارکین وطن سے متعلق اپنے ملک کی حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی کے خلاف مظاھرہ کیا۔
آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ھزاروں کی تعداد میں آسٹریلوی شھریوں نے سڑکوں پر مظاھرہ کر کے تارکین وطن سے متعلق حکومت کی سخت گیر پالیسیوں پر احتجاج اور اس پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔
مظاھرے کے شرکاء نے تارکین وطن کو ملک سے باھر جزیروں میں منتقل کرنے کے آسٹریلوی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ھوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کو پناہ دینے کی سالانہ شرح میں اضافہ کرے۔ مظاھرے میں انسانی حقوق کے کارکنوں، اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے بھی شرکت کی۔
ان مظاھروں کے باوجود آسٹریلوی حکومت تارکین کو پناہ دینے کے قانون کو مزید سخت کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کر رھی ہے۔
آسٹریلیا کی حکومت نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ عدالت کے حکم پر جن دو سو سڑسٹھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے باھر نکال کر ایک جزیرے میں تارکین وطن کے لئے بنائے گئے کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے، وہ کینسر اور دیگر لاعلاج بیماریوں میں مبتلا تھے۔ آسٹریلوی حکومت کے اس موقف کو خود آسٹریلیا کے اندر ھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh