www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

522253
اسپین میں یونیورسٹی کی بس الٹنے سے چودہ طالبعلم ھلاک اور تیس سے زائد زخمی ھو گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کی صبح بارسلونا یونیورسٹی کے طلباء کی بس کو یہ حادثہ فرانس اور اسپین کو جوڑنے والے ھائی وے پر بحر اقیانوس کے ساحل پر واقع شھر فریگنالس کے قریب پیش آیا جو بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان واقع ہے۔
صوبہ کیٹالونیہ کی ترجمان جورڈی جین کا کھنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں یونیورسٹی کے طلباء سمیت ساٹھ افراد سوار تھے۔ طلباء و طالبات میں سے بیشتر کا تعلق برطانیہ، ترکی، ناروے اور سوئزرلینڈ سے تھا۔
عینی شاھدین کا کھنا ہے کہ اسپین کے مشھور تعلیمی مرکز بارسلونا یونیورسٹی کے طلباء کی حامل بس صوبہ کیٹالونیہ میں بارسلونا اور ویلنسیا کے درمیان واقع ساحلی شھر فریگنالس کے قریب ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی اور تیز رفتاری کے باعث شاھراہ پر قلابازیاں کھاتی ھوئی سڑک کنارے جا پھنچی۔ اس حادثے میں بس میں سوار چودہ طالبعلم ھلاک اور تیس سے زائد زخمی ھو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh