www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

668555
رھبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایران اپنے اصولی موقف سے ھرگز پیچھے نھیں ھٹے گا۔
عید نوروز کے موقع پر مشھد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں عوام کے عظیم الشان سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ چاھتا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران، خطے کے مظلوموں، فلسطین، غزہ، یمن اور بحرین کے عوام کو تنھا چھوڑ دے اور ان کی سیاسی حمایت کرنا بند کر دے۔
آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں شام، عراق اور فلسطین کے معاملے میں بے بس ھو گئی ہیں اور وہ، ایران کو اپنی اس بے بسی کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔
آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک بار پھر اس نکتے پر تاکید فرمائی کہ ایران کے عوام کا امریکی عوام سے کوئی تنازعہ نھیں ہے تاھم امریکی حکومت ایران کی دشمن ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ آج بھی ایران پر اس جیسا تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رھا ہے کہ جیسا اسے انقلاب اسلامی سے قبل پھلوی حکومت کے دور میں حاصل تھا۔
آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو امریکہ کے تسلط سے نجات دلائی جبکہ ایرانی قوم نے اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا کہ امریکہ کے مقابلے میں ڈٹا جا سکتا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے ایٹمی معاھدے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ امریکہ نے اس معاھدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل نھیں کیا اور ایران کے خلاف پابندیاں بدستور جاری ہیں۔
آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے بینکاری لین دین اور منجمد اثاثوں کی بحالی میں رکاوٹیں باقی ہیں اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نھیں پائی جاتی کہ بارک اوباما کے بعد آنے والا امریکی صدر ایٹمی معاھدے کے حوالے سے اپنے کم ترین وعدوں کی بھی پاسداری کر سکے گا۔

Add comment


Security code
Refresh