www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے اپنے جارحانہ اقدامات جاری رکھتے ھوئے ایک امامبارگاہ پر حملہ کیا ہے جبکہ متعدد نوجوانوں کو

 گرفتار بھی کرلیا ہے -
مراۃ البحرین نیوز ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے پیر کی صبح بحرین کے جزیرہ سترہ کے علاقے وادیان میں ایک امامبارگاہ پر حملہ کرکے اس امامبارگاہ کو خاصا نقصان پھنچایا - آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی عھدیداروں نے مذکورہ امامبارگاہ پر فائرنگ کی وجوھات بتانے سے انکار کردیا -
واضح رھے کہ بحرین کے مختلف علاقوں میں مساجد اور امامبارگاھوں پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملے با رھا ھوچکے ہیں - اس سے پھلے محرم اور صفرمیں بھی بحرین میں امامبارگاھوں پر مسلح گروھوں کے حملے ھو چکے ہیں - لیکن بحرین کی سیکورٹی فورس نے اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاھر نھیں کیا -
دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ بحرینی سیکورٹی اھلکاروں نے منامہ کے مغرب میں متعدد بحرینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے - اللولو ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کرکے چھے بحرینی نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے -
اس درمیان بحرین کے مشرقی شھرتوبلی کے باشندوں نے سیاسی گرفتاریوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کرزبردست مظاھرہ کیا - بحرینی مظاھرین نے ایک بارپھر اس عزم کا اعلان کیا کہ ملک میں سیاسی اصلاحات کی انجام دھی اورسیاسی قیدیوں کی رھائی تک ان کے مظاھرے جاری رھیں گے -
فروری دوھزارگیارہ سے بحرینی سیکورٹی فورس نے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر سیکڑوں بحرینی شھریوں کو شھید اور زخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے -
 

Add comment


Security code
Refresh