www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 امریکی صدر براک اوباما نے اس سلسلے میں اپنے جنوبی کوریائی ھم منصب پارک گیون ھائے اور جاپانی وزیرِ اعظم شنزو آبے سے ٹیلیفون پر بات

 کی ہے۔امریکی حکام کے مطابق صدر اوباما نے اس بات چیت کے دوران ان ممالک کی سکیورٹی کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے اور کھا ہے کہ شمالی کوریا کا لاپرواھی پر مبنی رویہ قابلِ مذمت ہے۔
جاپانی وزیرِ اعظم شنزو آبے نے بدھ کو شمالی کوریا کی جانب سے جوھری تجربے کے اعلان کے بعد کھا تھا کہ یہ اقدام جاپان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس حرکت کو برداشت نھیں کیا جا سکتا۔جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ھائے نے بھی اسے اشتعال دلانے والی سنگین حرکت قرار دیا تھا۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک بیان میں کھا ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر کے ممالک شمالی کوریا کے حالیہ جوھری تجربے کی مذمت کرتے ہیں۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوھری تجربہ انتھائی اشتعال انگیز قدم ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh