www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لیبیا کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم جنگی طیاروں نے سرت شھر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

لیبیا کی بوابہ الوسط نیوز ویب سائٹ نےسرت شھر میں مقامی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ نامعلوم جنگی طیاروں نے الظھر کے علاقے میں جو سرت شھر سے بیس کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے دھشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں - ان حملوں میں فجر لیبیا نامی شدت پسند تنظیم سے وابستہ النھرکیمپ کو بھی جھاں داعش نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں نشانہ بنایا گیا -
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پھنچا اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ھوگئیں - نامعلوم جنگی طیاروں نے سرت شھر کے مرکز اور اس کے مضافات میں بن جواد کالونی میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں -
داعش نے لیبیا کے سرت شھر اور اس کے مضافات کے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے - داعش نے چند مھینے قبل ساحلی شھر سرت پر قبضہ کرکے اس کو اپنی حکومت کا دارالخلافہ قرار دیا ہے اور لیبیا کے دیگر علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کے مرکز کے طور پر اس شھر کو استعمال کر رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh