www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ھندوستان نے دو جنوری کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کرنے والے دھشت گردوں سے متعلق کچھ 

فون نمبر پاکستان کو فراھم کئے تھے اور الزام عائد کیا تھا کہ حملہ آوروں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شھر بھاولپور سے ان فون نمبروں سے بات کی تھی اس لئے پاکستان اس کی تحقیقات کرے - ھندوستان کا کھنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم گروہ جیش محمد سے ہے -
پاکستانی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی اداروں نے ھندوستانی معلومات اور ثبوت کی روشنی میں فوری تحقیقات شروع کر دی تھیں اور اب ابتدائی رپورٹ ھندوستان کو بھجوا دی ہے -
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی اداروں نے ھندوستان سے مزید شواھد اور ثبوت مانگے ہیں اور امکان ہے کہ ھندوستان کی طرف سے جلد ھی جواب آجائے گا- پٹھان کوٹ واقعے کے بعد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شھر بھاولپور میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئےگئے ہیں -
 

Add comment


Security code
Refresh