www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظھار کرتے ھوئے دونوں ممالک 

سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔
محمد نواز شریف نے اسلامی تعاون تنظیم کو ایک سرگرم تنظیم میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ پاکستانی وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کے دوسرے مسائل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان اتوار کے دن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پھنچے۔
واضح رھے کہ آل سعود نے میڈیا کے ذریعے ماحول بنانے اور خطے کی رائے عامہ میں اشتعال پیدا کرنے کے بعد سعودی عرب کے معروف مجاھد عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت دے دی۔ جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی پیدا ھوگئی۔
سعودی عرب کی جانب سے آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے بعد دنیا بھر میں ھزاروں افراد نے سعودی عرب کے سفارت خانوں کے باھر احتجاج کیا۔ اس سلسلے میں تھران میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے کے باھر بھی احتجاج کیا گیا۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر پڑنے والے دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لئے پھلے سے طے شدہ منصوبے کےتحت ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے حالانکہ تھران میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے باھر مظاھرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک پولیس اھلکار شدید زخمی ھوگیا ہے اور تقریبا پچاس مظاھرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ایرانی حکام نے سعودی عرب کے سفارت خانے پر ھونے والے حملے کا فوری طور پر نوٹس لیا اور اس حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh