www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی ماھرین کا اجلاس سوئزرلینڈ کے شھر جنیوا میں ختم ھو گیا ہے۔

نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اس تین روزہ اجلاس میں ایرانی ماھرین کی ٹیم کی قیادت کی۔ ایران اور پانچ جمع ایک کے ایٹمی ماھرین کے درمیان اجلاس جمعے کو شروع ھوا تھا اور اتوار کی شام تک جاری رھا۔
 اجلاس کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اپنے انسٹاگرام میں لکھا ہے کہ جامع ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد اور پابندیوں کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ھو گئی ہے۔ توقع ہے کہ جامع ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد کا باضابطہ اعلان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کی جانب سے مشترکہ بیان کے ذریعے کیا جائے گا۔
 

Add comment


Security code
Refresh