www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کھا ہے کہ دو ھزار سولہ میں دھشت گرد گروہ داعش کو شکست دے دی جائے گی۔ حیدرالعبادی نے ھفتے کو

عراقی پولیس کی تشکیل کو چورانوے سال پورے ھونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کھا کہ ھم اس سال دھشت گرد گروہ داعش کو شکست دے دیں گے۔
انھوں نے کھا کہ اس وقت داعش کے پاس صرف ایک بڑا شھر موصل ھی بچا ہے، جسے ھم جلد ھی آزاد کرالیں گے۔ انھوں نے کھا کہ عراق آج پورے خطے کو اس دھشت گردی سے محفوظ کئے ھوئے ہے، جو سب کے لئے خطرہ بنی ھوئی ہے۔
انھوں نے کھا کہ اگر آج عراق نہ ھوتا تو دھشت گردی خلیج فارس کے انتھائی دور دراز علاقوں تک پھنچ جاتی۔ عراقی وزیراعظم نے کھا کہ علاقے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نھیں ہے اور عراق کسی بھی ملک سے جنگ میں نھیں الجھنا چاھتا۔
عراقی وزیراعظم نے سعودی حکومت کے ھاتھوں ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر نمر کی شھادت کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ عراق کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اس ممتاز عالم دین کی مظلومانہ شھادت پر احتجاج کرے۔
انھوں نے ایک بار پھر عراق سے ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتے ھوئے کھا کہ ھم اپنی سرزمین سے ترک فوجیوں کو نکالنے کے حوالے سے پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کھنا تھا کہ عراق کو کسی بھی غیر ملکی فوج کی ضرورت نھیں ہے۔
عراقی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے ملاقات میں دھشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ھوئے کھا کہ دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں ھمت و حوصلے کو برقرار رکھنا، باھمی اتحاد اور عراقی فوج کی مدد کے لئے مختلف سیاسی گروھوں کی کوششوں کے درمیان ھم آھنگی بھت ضروی ہے۔
اس ملاقات میں مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور آزاد شدہ علاقوں میں وھاں کے مکینوں اور شھریوں کی دوبارہ واپسی کے عمل کی اھمیت پر بھی زور دیا گیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh