www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں بمباری کرکے کم سے کم آٹھ عام شھریوں کو شھید کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے رازح علاقے کے بازار میں بمباری کر دی جس میں آٹھ عام شھری شھید ھوگئے اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ھوئے ہیں - خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی طیاروں نے رازح میں کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے -
المسیرہ ٹیلی ویژن نے یہ بھی خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مجز علاقے میں بھی حملہ کیا ہے جس میں رھائشی علاقے نشانہ بنے ہیں –
 بعض خبروں میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے رازح میں ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد مارے گئے ہیں -
گذشتہ برس چھبیس مارچ سے یمن کے مختلف شھروں پر سعودی عرب اوراس کے اتحادی ملکوں کے ھوائی حملوں میں ساڑھے سات ھزارعام شھری شھید اور چودہ ھزار سے زیادہ زخمی ھوئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ھوئے ہیں-
 

Add comment


Security code
Refresh