www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مشرقی شھر القطیف پر سعودی فوجیوں کے حملے بدستور جاری ہیں۔خبروں کے مطابق سعودی فوجیوں نے اتوار کے روز بھی القطیف شھر میں 

مختلف مقامات پر شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر حملے کیے ہیں۔
 سعودی سیکورٹی اھلکاروں نے آیت اللہ نمر باقر نمر کو شھہید کیے جانے کے خلاف پرامن مظاھرے میں شرکت کرنے والوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
 سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں دو جنوری کو آیت اللہ نمر باقر نمر کی شھادت کے بعد سے مظاھروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالم اسلام کی مختلف سیاسی اور مذھبی تنظیموں اور رھنماؤں نے بھی آیت اللہ نمر باقر نمر کو شھید کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
سعودی حکام کے ھاتھوں ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین اور عوامی حقوق کے لیے تحریک چلانے والے رھنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دے کر شھید کیے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مظاھرے کیے جا رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh