www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمن کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر سعودی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یمن کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے عبدالملک الحجری کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفارتی مقامات پر سعودی حملوں کی مذمت کی۔
 یمنی جماعتوں کے وفد نے اس ملاقات میں ایرانی سفارت کاروں سے یکجھتی کا اظھار بھی کیا۔ یمنی جماعتوں کے وفد نے ایرانی حکام سے اپیل کی کہ وہ یمن کے عوام کی حق پرستی کی آواز دنیا والوں تک پھنچانے اور خطے میں قیام امن کے سلسلے میں اپنے کردار میں مزید اضافہ کریں۔
 قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز یمن میں ایرانی سفارت خانے پر میزائیل سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پھنچنے کے علاوہ حفاظت پر مامور سیکورٹی اھلکار زخمی ھوگئے تھے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ یمن میں سفارت خانوں اور سفارتی عملے کے ارکان کی جان کی تمام تر ذمہ داری سعودی عرب پر ‏‏عائد ھوتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh