www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شامی فضائیہ نے ملک کے مشرق میں دھشت گرد گروہ داعش کے آئل ٹینکروں پر حملہ کیا ہے.عراقی ذرائع نے خبردی ہے کہ شام کے جنگی طیاروں نے

 داعش کے بیس آئل ٹینکروں کو جو دیرالزور کے شھر المیادین کے لئے تیل اسمگل کر رھے تھے میزائلوں سے حملہ کر دیا –
 شام کے صوبے دیرالزور میں بعض علاقوں پر داعش کا قبضہ ہے جن کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج اپنے حملے جاری رکھے ھوئے ہے -
داعش کے دھشت گرد اپنے زیرقبضہ علاقوں میں تیل کے کنوؤں سے غیر قانونی طریقے سے تیل نکال کر اور ترکی کے تعاون سے اسے اسمگل کرکے اپنی دھشت گردانہ کارروائیوں کے اخراجات پورے کرتے ہیں اس کے علاوہ بھی علاقے کے بعض عرب ممالک منجملہ سعودی عرب اور قطر داعش کی بھرپور مالی مدد کر رھے ہیں -
 

Add comment


Security code
Refresh