www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

نائیجیریا کے عوام نے اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی رھائی کے لیے مظاھرے کیے ہیں۔یہ مظاھرے باؤچی، کانو، بویہ اور 

نائیجیریا کے دیگر صوبوں میں کیے گئے۔ مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاھرین، آیت اللہ ابراھیم زکزکی، ان کی اھلیہ اور تمام گرفتار شیعہ مسلمانوں کی فوری اورغیر مشروط رھائی کا مطالبہ کر رھے تھے۔
نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر کو آیت اللہ ابراھیم زکزکی کے گھر پر حملہ کر دیا تھا جس میں سیکڑوں افراد شھید جبکہ آیت اللہ ابراھیم زکزکی اوران کی اھلیہ سمیت درجنوں افراد زخمی ھوگئے تھے جنھیں فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس سے ایک دن پھلے نائیجیریا کی فوج نے زاریا شھر میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرکے درجنوں عزاداروں کا قتل عام کیا تھا۔
کھا جا رھا ہے کہ گرفتار زخمیوں کو لازمی طبی امداد بھی فراھم نھیں کی جا رھی جبکہ ایک قیدی زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے شھید ھوگیا ہے۔
نائیجیریا کی فوج کا دعوی ہے کہ آیت اللہ ابراھیم زکزکی صحیح سلامت ہیں لیکن تاحال ان کے بارے میں موثق معلومات حاصل نھیں ھوسکی ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh