www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں امن بحال ھونے کے بعد سیکڑوں خاندان اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صوبہ دیالہ کی

مقامی انتظامیہ کے سربراہ یعقوب یوسف نے کھا ہے کہ صوبہ دیالہ میں سیکورٹی کی صورتحال بھتر ھو جانے اور اس علاقے کو دھشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیئے جانے کے بعد سیکڑوں خاندان اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں -
صوبہ دیالہ کے مذکورہ عھدیدار کا کھنا ہے کہ اس علاقے سے ھجرت کر کے محفوظ مقامات پر پناہ لینے والوں کا تیسرا گروہ دیالہ کے علاقے الطلیعہ میں لوٹ آیا ہے –
 اس گروہ میں واپس لوٹنے والے پناہ گزینوں میں تین سو خاندان شامل ہیں جبکہ مزید چار سو خاندان اگلے ھفتے اپنے گھروں کو لوٹیں گے -
داعش نے صوبہ دیالہ کے شمال میں بعض علاقوں منجملہ حلولا اور السعدیہ پر قبضہ کر لیا تھا - عراق کے بعض صوبوں میں داعش کے وحشیانہ جرائم کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھوئے تھے -
ادھردارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں ایک بم دھماکے میں دو افراد ھلاک اور پانچ دیگر زخمی ھو گئے ہیں - دریں اثنا شمالی شھر تکریت میں عوامی رضاکار فورس نے ایک بیان میں کھا ہے کہ داعش کے ساتھ ھونے والی گھمسان کی جنگ کے بعد تکریت کے علاقے علاس میں تیل کے کنوؤں میں آگ لگانے کی داعش کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے -
 

Add comment


Security code
Refresh