www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صھیونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی پشت پناھی میں ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔فلسطین آن لائن کے مطابق صھیونی حکومت کے

 ایک گروہ نے اسرائیلی فوجیوں کی نگرانی میں اتوار کے روز مسجد الاقصی پر ھلہ بول دیا اور وھاں موجود نمازیوں کو زد و کوب بھی کیا۔
 عینی شاھدین کے مطابق صھیونی فوجیوں نے اس بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صھیونی حکومت نے جنوب مغربی جنین کے علاقے بعید میں واقع فلسطینیوں کی زر‏عی اراضی پر قبضہ کر کے اسے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
صھیونی فوجی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد فلسطینیوں کے گھروں کو مسلسل تباہ اور ان کی زرعی اراضی پر قبضہ کرتے چلے آ رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh