www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمنوں کے وسیع محاذ کے مقابلے میں ھوشیاری اور دلیری کے ساتھ استقامت اور پائیداری سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

نو جنوری انیس سو اٹھتر کی قم کے عوام کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر، قم کے ھزاروں طلاب ، علمائے کرام اور عوام نے رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
 رھبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج ھمارے سامنے دشمنوں کا ایک وسیع محاذ موجود ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس خطاب میں فرمایا کہ صھیونی حکومت اور امریکا کے حکام سے لے کر داعش اور دیگر تکفیری گروھوں تک سبھی اس کوشش میں ہیں کہ کس طرح اسلامی انقلاب کے تناور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ آپ نے فرمایا کہ ھمارے سبھی دشمن اس کوشش میں ہیں کہ اسلامی انقلاب کے دوام کو ختم کر دیں ۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان حالات میں ھمیں انقلاب کے دوام اور بقا کے تحفظ کی پوری کوشش کرنی چاھئے۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کا دوام اور بقا ھمارے دشمنوں کے لئے حیرت انگیز اور سخت ناگوار ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی بقا ، عوام کے اندر امن و سکون کا احساس ، اور دشمنوں کی سازشوں پر غلبہ عوام اور حکام کی آگاھی اور بیداری کی ھی وجہ سے ممکن ھوسکا ہے –
 آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکا نے دوھزار نو کے صدارتی انتخابات کے بعد کوشش کی کہ کئی دیگر ملکوں کی طرح انتخابات کے بھانے اپنے کامیاب تجربے ایران میں بھی دوھرائے اور اقلیتی گروہ کو بڑھا چڑھا کر پیش اور ان کی سیاسی اور مالی حمایت کرکے انتخابی نتائج کو درھم برھم کردے لیکن ایران میں عوام کی میدان میں بھرپور موجودگی کے باعث امریکیوں کا رنگین انقلاب کا تجربہ ناکام ھوگیا –
 رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئندہ پارلیمانی اور اسلامی ماھرین کی کونسل مجلس خبرگان رھبری کے انتخابات کی اھمیت پر تاکید کرتے ھوئے فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ملک اور نظام کی بقا اور استحکام کی ضامن ہے۔
 رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ھم تاکید کرتے ہیں کہ سبھی لوگ حتی وہ افراد بھی جو ایران کے اسلامی جمھوری نظام کو قبول نھیں کرتے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں شرکت کریں ۔
 رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انتخابات میں ھر طبقے کے افراد کی بھرپور شرکت اسلامی جمھوری نظام کی تقویت ، ملک کی سلامتی کی ضمانت، دنیا والوں کی نگاھوں میں ایرانی عوام کی عزت و عظمت میں اضافے اور دشمنوں کے نزدیک اسلامی جمھوریہ ایران کی ھیبت و جلالت کا باعث بنے گی ۔
رھبرانقلاب اسلامی نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے اعلی مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ پارلیمنٹ کا ایک ایک ممبر حکومتوں کے اقدامات اور عوام کی استقامت و پائیداری کی جلوہ نمائی میں دخیل ھوتا ہے اس لئے سبھی صوبوں اور شھروں کے عوام کو چاھئے کہ وہ اپنا نمائندہ پوری دقت کے ساتھ اور سوچ سمجھ کر منتخب کریں ۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجلس خبرگان کے بھی انتخابات کو بھت ھی اھم بتایا اور فرمایا مجلس خبرگان کا کام یہ ہے کہ جیسے ھی اسلامی انقلاب کا موجودہ قائد اس دنیا سے رخصت ھو وہ فورا نئے رھبر یعنی اسلامی انقلاب کو آگے بڑھانے والے پرچمدار کا انتخاب کرے اور یہ بھت ھی اھم معاملہ ہے-
 

Add comment


Security code
Refresh