www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غاصب صھیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینیوں کو شھید کر دیا ہے۔فلسطین کی ھلال احمر سوسائٹی کے مطابق 

صھیونی فوجیوں نے ھفتے کی صبح مغربی کنارے کے شھر نابلس میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو فلسطینی نوجوان شھید ھوگئے۔
 صھیونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان ان پر حملہ کرنا چاھتے تھے۔ جمعہ کے روز بھی صھیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شھید کردیا تھا۔
 صھیونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان تل ابیب میں صھیونیت مخالف کارروائی میں ملوث تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران، صھیونی فوجیوں کی فائرنگ میں شھید ھونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو پچاس ھو گئی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh