www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ نے کھا ہے کہ افغانستان میں تعنیات اس کے فوجی اب بھی حالت جنگ میں ہیں۔سی این این کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے پریس انچارچ پیٹر کک نے

 اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی اسپیشل فورس حالت جنگ میں ہے۔
 انھوں نے کھا کہ اس کے باوجود امریکی فوج کا کردار افغان فوج کو مشاورت اور فوجی تعاون کی حد تک محدود ہے۔ پیٹر کک نے دعوی کیا کہ امریکی فوج اس بات کی کوشش کر رھی ہے کہ افغان فوج کو ازخود کارروائیاں انجام دینے کے قابل بنایا جائے۔
 انھوں نے کھا کہ ضروری نھیں ہے کہ امریکی وزارت جنگ کو افغانستان میں اپنے فوجیوں کے تمام اقدامات کی پوری پوری اطلاع ھو۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے افغان فوج کو تربیت دینے کے بھانے مزید پانچ سو تازہ دم فوجی افغانستان روانہ کیے ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سن دوھزار چودہ میں افغانستان میں فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاھم امریکی فوجی بدستور ھلمند اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں جاری جھڑپوں میں حصہ لے رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh