www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آیت اللہ نمر باقرنمر کو شھید کیے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور مظاھروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ آل سعود حکومت سے اپنی 

نفرت اور بیزاری کا اظھار کر رھے ہیں۔
سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے شیعہ مسلمانوں نے مظاھرے کر کے آل سعود کے حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ آیت اللہ نمرباقر نمر کو شھید کیے جانے کے خلاف ھونے والے ان مظاھروں میں شریک لوگ آل سعود مردہ باد کے نعرے لگار ھے تھے۔
 آیت اللہ نمر باقر نمر کے آبائی شھر عوامیہ میں بھی سیاہ لباس میں ملبوس سیکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور آل سعود کے ھاتھوں آیت اللہ نمر باقر نمر کو شھید کیے جانے کی مذمت کی۔
عرب اور اسلامی ملکوں کے ساتھ ھی مغربی ملکوں میں بھی آیت اللہ نمرباقر نمر کو شھید کیے جانے کے خلاف مظاھرے کیے جا رھے ہیں اور عالمی رائے عامہ میں بھی آل سعودکے اس گھناؤنے اقدام پر نفرت کے اظھار کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکڑوں جرمن شھریوں نے فرینکفرٹ میں سعودی قونصل خانے کے سامنے اجتماع کیا اور آیت اللہ نمبر باقر نمر کو سزائے موت دے کر شھید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
مظاھرین نے حکومت جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات پر نظرثانی کرے۔ جرمنی کے کثیر الاشاعت اخبار ھیلد نے چند روز قبل یہ شہ سرخی لگائی تھی کہ سعودی عرب دنیا میں تیل اور دھشت گردی کے سوا کچھ برآمد نھیں کرتا ہے اور اپنے اقدامات جاری رکھنے کے لیے ھمیں رشوت بھی دیتا ہے۔ یہ رپورٹ تیار کرنے والے جرمن صحافی یولیان رائشلت نے لکھا ہے کہ سعودی ھمارے قاتل دوست ہیں۔
ھمارے اتحادیوں کے ھاتھوں آیت اللہ نمر سمیت سینتالیس افراد کو اجتماعی سزائے موت دیئے جانے پر واشنگٹن سے لے کر برلن تک تمام مغربی ملکوں نے سعودیوں کے اقدام پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
سوئیزرلینڈ کے عوام نے بھی مظاھرے اور اجتماعات منعقد کر کے آیت اللہ نمرباقر نمر کو شھید کیے جانے پر سعودی حکمرانوں سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ہے۔
سوئیزر لینڈ کے مسلمان برن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے جمع ھوئے اور انھوں نے آیت اللہ نمرباقر نمر کو شھید کیے جانے کی مذمت کی۔
مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں آیت اللہ نمرباقر نمر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگا رھے تھے ۔ مظاھرین نے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت کے مجرمانہ اقدامات رکوانے کے لیے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔
کینیڈا کے عوام نے بھی آیت اللہ نمرباقر نمر کو شھید کیے جانے کے خلاف دارالحکومت اوٹاوا سمیت متعدد شھروں میں مظاھرے کیے۔
مظاھرین کی بڑی تعداد نے اوٹاوا میں کینیڈا کی پارلیمنٹ کے سامنے مارچ کیا اور سرکردہ شیعہ رھنما آیت اللہ نمر باقرنمر کو شھید کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاھرین نے سعودی جرائم کی روک تھام کے لیے عالمی اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔
برطانیہ کے مخلتف شھروں بالخصوص لندن میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاھرہ کرکے آل سعود سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ۔
 

Add comment


Security code
Refresh