www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کھا ہے سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ کرکے جنگی جرائم کا 

ارتکاب اور ممنوعہ ھتھیاروں کا استعمال کر رھا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ سعودی عرب کا یمن کی شھری آبادی پر کلسٹر بموں سے استفادہ جنگی جرائم میں شمار ھوتا ہے۔
 بان کی مون نے کھا کہ اسپتالوں، شادی گھروں، تجارتی مراکز اور شھری آبادی پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے اور یمن میں سعودی عرب نے ھوائی بمباری میں ان تمام جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
 اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی شدید مذمت بھی کی ہے۔ ایسا پھلی بار ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
 ان کا کھنا تھا کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔
قابل ذکر ہےکہ سعودیہ نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کی شھادت کے بعد یمن پر بمباری مزید تیز کردی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh