www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 شھدائے عرفہ کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے کھا ہے

 کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی گذشتہ 10 ماہ میں 800 ملین ڈالر کی 9 جنگی کشتیاں تباہ کی ہیں۔
جنرل فدوی نے کھا کہ عالمی سامراج طاقتیں اور علاقہ میں موجود ان کے زرخرید غلام اور نوکر اسلامی جمھوریہ ایران کی جمھوری اور اسلامی طاقت سے خوفزدہ ہیں اور گذشتہ 35 برس سے انقلاب اسلامی کے خلاف ان کی معاندانہ پالیسیاں اور سازشیں جاری ہیں انھوں نے کھا کہ ایران کے خلاف صدام معدوم نے آٹھ سالہ جنگ امریکہ اور سعودی عرب کی نیابت میں لڑی اور آخر کار امریکہ اور سعودی عرب نے ھی مل کر کر صدام کا گلا گھونٹ دیا اور اللہ تعالی کا ایران اور ایرانی قوم پر فضل و کرم ہے کہ اس نے ایران کے دشمنوں کو آٹھ سالہ جنگ کے بعد آپس میں ٹکرا دیا اور اس طرح صدام معدوم کی ھلاکت اور پھانسی کی ذمہ داری بھی امریکہ اور سعودی عرب کے دوش پر عائد ھوگئی۔
ایڈمرل فدوی نے کھا کہ امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ خلیج فارس کے عرب حکمرانوں کی تمام حرکتیں اس کے اشاروں پر ہیں یہ اس کے اشارے پر ناچتے ہیں اور اس کے اشارے پر اتحاد قائم کرکے یمن کے مظلوم عربوں کواپنی مجرمانہ فوجی یلغار کا نشانہ بناتے ہیں اور پھرایران کے خلاف 34 ممالک کے اتحاد بنانے کا اعلان کرتے ہیں امریکہ نے انھیں اسرائیل سے روگرداں رھنے کا درس دیا ہے امریکہ نے انھیں دھشت گردی پھیلانے اور اسرائیل مخالف عرب ممالک کو کمزور کرنے کا درس دیا ہے لیکن امریکہ کی ان تمام سازشوں کے باوجود امریکہ اور اس کے علاقائی نوکروں میں ایران کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ھمت نھیں۔
جنرل فدوی نے کھا کہ خطے میں رونما ھونے والے ھر واقعہ کے پيچھے بڑے شیطان امریکہ کا ھاتھ ہے اور ھمیں امریکی سازشوں کے بارے میں ھمیشہ ھوشیار رھنا چاھیے کیونکہ انقلاب اسلامی کے خلاف ھونے والی تمام سازشوں کے پيچھے امریکہ کا ھاتھ ہے اور اس کے پاس صدام جیسے عرب حکمرانوں کی کمی نھیں جو امریکی اشارے پر مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرتے ہیں اور نھتے مسلمانوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بناتے ہیں اور اسرائیل کے سامنے دم دبا کر بیٹھتے ہیں۔
 انھوں نے کھا کہ یمنی فورسز نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں اور گذشتہ 10 ماہ میں سعودی عرب کی 800 ملین ڈالر کی 9 جنگی کشتیاں تباہ کردی ہیں اور سیکڑوں سعودی فوجیوں اور مزدوروں کو ھلاک کردیا ہے جبکہ سعودی عرب نے صرف نھتے اور بےگناہ افراد کو بمباری میں نشانہ بنایا ہے اور سعودی عرب ،عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کے علاوہ کچھ کر بھی نھیں سکتا۔
 سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی حمایت حاصل ہے جبکہ یمنی مسلمانوں کو اللہ تعالی کی حمایت حاصل ہے اور اللہ تعالی ھمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے اور اسی وجہ سے ھم کھتے ہیں کہ اس نابرابر اور غیر منصفانہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ ان کی پشت پر اللہ تعالی کا ھاتھ ہے اور اس جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے کیونکہ انھیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور ظالموں کو شکست دینا اللہ تعالی کے سچے وعدوں میں شامل ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh