www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے وزیرخارجہ نے کھا ہے کہ ان کا ملک جنیوا کانفرنس میں شرکت کے لئے تیار ہے۔شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے ھفتے کو شام کے

 امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی میستورا سے ملاقات میں دھشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اھمیت پر زور دیتے ھوئے کھا کہ بحران کو سیاسی طریقے سے اسی وقت حل کیا جاسکے گا جب دھشت گرد گروھوں کے حامی ملکوں کی جانب سے ان گروھوں کے لئے مدد بندکردی جائے گی –
شامی وزیرخارجہ نے دھشت گردی کے خلاف جنگ کے تعلق سے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ شامی حکومت کے تعاون اور شامی گروھوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رکھنے کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ شامی حکومت جنیوا میں مقرر وقت پر ھونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے تیار ہے –
ولیدالمعلم نے کھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دھشت گرد گروھوں اور شامی حکومت کے مخالفین کی الگ الگ فھرست تیار کی جائے اور دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا جائے –
واضح رھے کہ اقوام متحدہ کی کوشش ہے کہ گذشتہ برس اکتوبر اور نومبر میں ھونے والی دوکانفرنسوں کے بعد جو ویانا اور نیویارک میں ھوئیں اور جن کے نتیجے میں پندرہ دسمبر دوھزار پندرہ کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سوچون پاس ھوئی اب آئندہ پچیس جنوری کو شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کی شرکت سے ایک کانفرنس جنیوا میں منعقد کرے -
 

Add comment


Security code
Refresh