www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شھید کرنے کے بارے میں سعودی حکومت کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اس عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے خط میں تھران اور مشھد میں سعودی سفارتی مراکز سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کے بارے میں ایران کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انھوں نے اس بات پر افسوس ظاھر کرتے ھوئے کہ سیکورٹی فورسز کی کوششوں کے باوجود احتجاج کرنے والے بعض افراد، سفارتی مراکز کے مقامات تک پھنچ گئے اور انھوں نے عمارتوں کو کچھ نقصان بھی پھنچایا، لکھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران سفارتی مراکز کے تحفظ سے متعلق تمام قوانین و بین الاقوامی کنوینشنوں کا پابند ہے اور وہ سفارتی مراکز کو پیش آنے والے واقعات کے تمام ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریز نھیں کرے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اس خط میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ واقعات پیش آنے کے بعد ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے متعلقہ اداروں منجملہ وزارت داخلہ کو واقعات کا جائزہ لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کئے جانے کی ھدایات جاری کیں، اور ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بھی مسئلے کا ھمہ جھتی جائزہ لئے جانے پر تاکید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے آخر میں اپنے اس خط کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دستاویز کی حیثیت سے درج اور شا‏ئع کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh