www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کینیڈا نے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شھید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان 

میں آیت اللہ شیخ باقر نمر کو موت کی سزا دینے کے آل سعود کے اقدام کی مذمت کرتے ھوئے سعودی حکومت سے کھا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کے آ‌زادی کے حق کا احترام کرے-
امریکی اخبار ہافینگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کھا کہ ان کا ملک سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کرے اور اپنے سیاسی مخالفین کی پرامن آزادی کا احترام کرے - کینیڈا کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب سے کھا کہ وہ موت کی سزائیں دینے میں انصاف کا خیال رکھے -
کینیڈا کے وزیرخارجہ کا کھنا تھا کہ ان کے ملک کو سعودی عرب کے اس اقدام سے اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ اس سے علاقے میں مذھبی اختلافات میں اور شدت آئے گی -
 

Add comment


Security code
Refresh