www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے کے لیے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انصاراللہ تحریک کی انقلابی کونسل کےسربراہ محمد علی الحوثی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر جارحیت رکوانے اور محاصرہ ختم کرانے کے لیے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر دباؤ ڈالے۔
محمد علی الحوثی نے کھا کہ ان کی جماعت جارحیت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ھر منصفانہ کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انھوں نے کھا کہ ھم عارضی جنگ بندی پر علمدرآمد اور اسے مستقل جنگ بندی میں بدلنے کے خواھاں ہیں۔
اس سے پھلے انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کے اس اعلان کو سفید جھوٹ قرار دیا تھا کہ ریاض نے عارضی جنگ بندی ختم کر کے یمن پر حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔
انھوں نے کھا جنگ بندی عمل میں ھی نھیں لائی گئی تھی تو اس کا خاتمہ کیونکر ھو سکتا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کھا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی خاموشی کے سائے میں یمن کے خلاف مجرمانہ اقدامات انجام دے رھا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے نو اتحادی ملکوں نے امریکہ کی شھہ پر چھبیس مارچ سے پڑوسی اسلامی ملک یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ دس ماہ سے جاری سعودی جارحیت میں کم سے کم سات ھزار بے گناہ شھری شھید اور چودہ ھزار کے قریب زخمی ھو چکے ہیں۔ سعودی حملوں میں یمن کی اسی فی صد بنیادی تنصیبات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ھو گئیں ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh