www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پٹھان کوٹ میں ھندوستان کی ایئربیس کے قریب ایک رھائشی عمارت کو جس پر دو دھشت گردوں نے قبضہ کرلیا تھا، آزاد اور دونوں دھشت گردوں کو

 ھلاک کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق ھندوستان کے نیشنل سیکورٹی گارڈ کے ایک سینئر کمانڈر میجر جنرل دوشانت سنگھ نے پیر کی شام نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ کرنے والے دھشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور سبھی پانچوں دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا گیاہے- ان کا کھنا تھا کہ اطمینان حاصل کرنے کے لئے ایئربیس کے چاروں جانب سرچ اپریشن جاری ہے-
اس درمیان پیر کو وزیراعظم نریندرمودی کی سربراھی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس بھی ھوا جس میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دھشت گردوں کے حملے اور ھندوستانی فورس کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا - اجلاس میں افغانستان کے شھر مزارشریف میں ھندوستانی قونصل خانے پر حملے کے محرکات اور مختلف پھلوؤں پر غور کیا گیا-
اجلاس کے بعد ھندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں دھشت گردوں کو جنھوں نے پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اھلکاروں کی رھائشی عمارت پر قبضہ کر لیا تھا، ھلاک کر دیا گیا ہے-
 اس درمیان ھندوستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ تین دن تک دھشت گردوں اور فوج کے درمیان جاری لڑائی کے بعد اب آئندہ ھفتے ھندو ستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان ملاقات پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے-
واضح رھے کہ سنیچر کو مسلح دھشت گردوں نے ھندوستان کی ریاست پنجاب کے سرحدی شھر پٹھان کوٹ میں ایئربیس پر حملہ کر دیا تھا جس میں اب تک متعدد افراد مارے گئے ہیں - اس دھشت گردانہ حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند کشمیری گروپ یونائٹڈ جھاد کونسل کے ایک ونگ نے قبول کی ہے -
 

Add comment


Security code
Refresh