www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے سعودی عرب کے مظلوم و مومن عالم دین کو شھید کرنے پر اس ملک کی حکومت کے ھولناک جرم کی شدید مذمت کی ہے۔

 رھبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح تھران میں اپنے فقہ کے درس خارج میں معروف عالم دین شیخ باقر النمر کو شھید کئے جانے سے متعلق سعودی حکومت کے جرم اور یمن و بحرین میں بھی اسی طرح کے جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں عالمی برادری کے احساس ذمہ داری کی ضرورت پر تاکید کی۔
انھوں نے کھا کہ یقیناً اس مظلوم شھید کا، ناحق بھایا جانے والا خون، جلد اپنا رنگ لائے گا اور سعودی حکمرانوں کو الٰھی انتقام سے دوچار کر دے گا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے کھا کہ اس مظلوم عالم نے نہ تو عوام کو ھتھیاروں کے ساتھ تحریک چلانے کی ترغیب دلائی اور نہ ھی کسی خفیہ سازش کا اقدام کیا بلکہ اس عالم دین نے صرف سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دینی غیرت کی بنیاد پر امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کا مظاھرہ کیا۔
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے شیخ باقر النمر کی شھادت اور ان کا خون ناحق بھائے جانے کو سعودی حکومت کی ایک بڑی سیاسی غلطی قرار دیا اور کھا کہ خداوند متعال، بے گناھوں کے خون کو کبھی معاف نھیں کرے گا اور سعودی حکمرانوں کو، خون ناحق بھانے کا جلد ھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے جمھوریت و آزادی اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والوں کی خاموشی اور حکومت پر تنقید اور اس کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ سے بے گناھوں کا خون بھانے والی سعودی حکومت کی حمایت کئے جانے پر، شدید تنقید کرتے ھوئے کھا کہ عالم اسلام اور پوری دنیا کو چاھیے کہ معروف سعودی عالم دین شیخ باقر النمر کی دردناک شھادت کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور اس کا مظاھرہ کرے۔
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے سعودی فوجیوں کے ھاتھوں بحرینی عوام کی ایذا رسانی اور ان کے رھائشی مکانات و مساجد کی مسماری و تباھی اور اسی طرح یمنی عوام پر گذشتہ دس مھینوں سے جاری بمباری کو سعودی جارحیت کے دیگر نمونوں سے تعبیر کیا اور کھا کہ صداقت کے ساتھ انسانیت و انسانی حقوق کی حمایت کرنے اور انصاف پسندی کا مظاھرہ کرنے والوں کو چاھیئے کہ ان تمام واقعات اور جرائم کا جائزہ لیں اور اس سلسلے میں ھرگز خاموش نہ بیٹھیں۔
رھبر انقلاب اسلامی نے کھا کہ یقیناً خدا کا لطف و کرم اور اس کی رحمت، شھید باقر النمر کے شامل حال ھوگی اور بلاشبہ ان ظالموں کو انتقام الھی کا سامنا کرنا پڑے گا کہ جنھوں نے اس مظلوم عالم دین کی شھادت میں اپنا کردار ادا کیا اور یہ الھی انتقام ھی، وہ چیز ہے جو تسلّی کا سرچشمہ ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh