www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

جھان تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے دیگر مراجع تقلید کی طرح سعودی حکومت کی جانب سے شیخ باقر النمر کو شھید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ

 سعودی عرب میں ظلم و جور کی بنا پر مومنین من جملہ شیخ نمر کو شھید کیا جانا انتھائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے اپنے بیان میں کھا : انتھائی افسوس کے ساتھ ایسے مومن بھائیوں کی شھادتوں کی خبر سنی گئی جن کا پاک خون ظلم اور دشمنی کی وجہ سے بھایا گیا کہ جن میں عالم دین شیخ نمر بھی شامل تھے۔
ان کے بیان میں مزید آیا ہے: ھم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور آپ سب کو مخصوصا ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ ان شھیدوں کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عنایت کرے اور انھیں اولیائے الھی، پیغمبر اکرم (ص) اور ان کے اھل بیت کے ساتھ محشور کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر اور اجر عطا کرے کہ خداوند عظیم کے سوا کوئی قدرت و طاقت نھیں ہے۔
واضح رھے کہ آیت اللہ سیستانی نے شیخ نمر کی شھادت سے پھلے سعودی حکام کو ایک خط لکھ کر ان کی سزائے موت کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh