www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کو انتھائی ھولناک اور عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔

 بیروت میں مجاھد عالم دین شیخ محمد خاتون کی یاد میں تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ھوئے سید حسن نصراللہ نے کھا کہ آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر جیسے جلیل القدر عالم دین کو سزائے موت دے کر شھید کئے جانے کو کسی صورت نظر انداز نھیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کھا کہ ھمارا واسطہ ایک ایسی حکومت سے ہے جو خطے میں قتل و غارتگری میں ملوث ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ آل سعود حکومت عقلانیت سے عاری اور شیعہ سنی فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کر رھی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کھا کہ سعودی حکومت افغانستان سے لے کر نائیجیریا اور لبنان سے لے کر دنیا کے دیگر علاقوں تک یھی فتنہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ شیعہ اور سنی فتنے میں پڑنا، آیت اللہ نمر کے قاتلوں کی خدمت کے مترداف ھوگا۔ سید حسن نصراللہ نے کھا اس حوالے سے اھلسنت علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے اور وہ آل سعود کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
انھوں نے کھا کہ اھلسنت علماء نے آیت اللہ نمر کے بارے میں اپنا موقف کھل کر واضح کر دیا تھا، لیکن آل سعود حکومت نے پھر بھی انھیں شھید کر دیا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے استفسار کیا کہ کیا اب بھی وقت نھیں آیا ہے کہ برطانیہ کے لئے آل سعود کی نوکری اور مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس حکومت کے اقدمات کو برملا کیا جائے؟
انھوں نے کھا کہ آل سعود کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی اور رسمی بیانات دینے کا وقت گزر چکا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت حزب اللہ کے راستے میں نہ رکاوٹ بن سکتی ہے اور نہ ھی اس کی سربلندی پر کوئی ضرب لگا سکتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh