www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شیخ باقر النمر کے اھل خانہ نے سعودی حکام سے شیخ النمر کی تدفین کے لئے جنازہ ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے معروف شیعہ مذھبی رھنما شھید باقر النمر کے اھل خانہ نے سعودی حکام سے ان کا جنازہ تحویل میں دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
شھید شیخ باقر النمر کے اھل خانہ نے ان کا جنازہ ان کے آبائی وطن العوامیہ میں سپرد خاک کرنے کی خواھش ظاھر کی ہے۔
شھید النمر کے اھل خانہ کا کھنا ہے کہ سعودی سیکورٹی حکام نے کھا ہے کہ شیخ باقر النمر کو کسی نامعلوم قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے اور ان کا جنازہ ان کے اھل خانہ کے سپرد نھیں کیا جاسکتا۔
دریں اثنا شھید باقر النمر کے بھائی محمد النمر نے اپنے بھائی کا جنازہ تحویل میں نہ دینے سے متعلق سعودی حکام کے اقدام کو شیخ باقر النمر کو شھید کئے جانے کے بعد، دوسرا بڑا المیہ قرار دیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh