www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آل سعود حکام نے سعودی مسلمانوں کے مجاھد مذھبی رھنما شیخ باقر النمر کو شھید کرنے کے بعد ان کا جنازہ ان کے اھل خانہ کی تحویل میں دینے سے انکار کرتے ھوئے

 ان کے اھل خانہ سے اجازت لئے بغیر ھی دفن کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شھید شیخ باقر النمر کے بھائی محمد النمر نے ویب پیج پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ سعودی حکام نے صرف اتنا کھا ہے کہ موت کی سزا پانے والوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا اور کوئی بھی جنازہ اس کے اھل خانہ کی تحویل میں نھیں دیا جائے گا۔
 اس سے قبل آل سعود حکومت کی وزارت داخلہ نے ھفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ سینتالیس افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے جن میں سعودی مسلمانوں کے مذھبی رھنما شیخ باقر النمر بھی شامل ہیں۔
 شیخ باقر النمر، سعودی عرب کے ایک ایسے اھم سیاسی قیدی تھے کہ جنھیں گذشتہ سال موسم خزاں میں ایک سعودی عدالت کی جانب سے سعودی حکومت پر صرف تنقید کرنے کی بناء پر موت کی سزا سنائی تھی جس پر عالمی اداروں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
 دریں اثنا رپورٹ ملی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں خاص طور سے مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی کے علاقوں میں سخت انتباھات اور حفاظتی انتظامات کے باوجود سعودی شھریوں نے مجاھد عالم دین شیخ باقر النمر کو شھید کئے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاھرہ کرتے ھوئے آل سعود حکام کے اس غیر انسانی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh