www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے زاریا شھر میں فوج کے ھاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک وفد نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ زاریا شھر میں فوج کے ھاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔
 اسلامی تحریک کے وفد نے شیعہ رھنما آیت اللہ ابراھیم زکزکی کو فوری طور پر رھا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنھیں فوج نے بلاجواز گرفتار کر رکھا ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے وفد نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ فوج کے حملے میں شھید ھونے والوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالےکرنے کے لیے کوشش کریں اور کادونا کی جیلوں میں اسلامی تحریک کے تمام کارکنوں کو رھا کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر کو نائیجیریا کے شھر زاریا میں ایک امام بارگاہ اور اسلامی تحریک کے رھنما ابراھیم زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شھید اور سیکڑوں دیگر کو گرفتار کر لیا تھا۔
نائیجیریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک کے ارکان فوج کے سربراہ کو قتل کرنا چاھتے تھے تاھم اسلامی تحریک نے اس کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh